برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اس ہفتے ایک سمٹ منعقد کرے گا جس میں 35 ممالک کے نمائندے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر بات کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سمٹ کی میزبانی برطانوی وزیرِ خارجہ یوویٹ کوپر کریں گی، جس کا مقصد عالمی توانائی کے اہم بحری راستے کو دوبارہ قابلِ رسائی بنانے کے لیے سفارتی اور سیاسی اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔
پریس کانفرنس میں کیئر اسٹارمر نے کہا کہ سمٹ کے بعد فوجی حکام کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کو کس طرح محفوظ اور قابلِ رسائی بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جہاز رانی، توانائی اور مالیات کے شعبوں میں برطانوی کاروباری رہنماؤں سے بھی بات کی گئی، جنہوں نے بتایا کہ اصل چیلنج انشورنس نہیں بلکہ تیل بردار جہازوں کی حفاظت ہے۔ لہٰذا فوجی طاقت اور سفارتی کوششوں کا ایک ساتھ ہونا ضروری ہے۔






