سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں کے 82 حلف نامے الیکشن کمیشن کو جمع کرادیے

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب آزاد امیدواروں کے مزید 32 حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے جس کے بعد مجموعی تعداد 82 ہوگئی۔

قومی اسمبلی کے لیے ان آزاد امیدواروں کے حلف نامے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔ مزید ایم این ایز کے حلف نامے بھی آج جمع کرائے جائیں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب آزاد امیدواروں کے حلف نامے بھی جلد جمع کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جلد پیش کی جائے گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos