فلسطینی ریاست کے قیام تک ہماری حمایت برقرار رہے گی، صدر وینزویلا

[post-views]
[post-views]

وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اور ہر حالت میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر مادورو نے کہا کہ فلسطینیوں کا مطالبہ جائز اور اُن کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطینیوں کو اپنی خودمختار ریاست نہیں ملتی اور وہ آزادی کے ساتھ اپنی سرزمین پر نہیں رہتے، وینزویلا اپنی حمایت واپس نہیں لے گا۔

صدر مادورو نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام کو ایک آزاد، بااختیار اور امن والی ریاست میں زندگی گزارنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔ ان کے مطابق دنیا کو فلسطین کے مسئلے پر اصولی مؤقف اختیار کرنا چاہیے تاکہ انصاف ممکن ہو سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی ہو چکی ہے، مگر اصل اور پائیدار امن تب ہی آئے گا جب فلسطینیوں کو انصاف ملے گا اور ان کے حقوق تسلیم کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos