اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں ممکنہ التوا پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے محفوظ کرلیا جو آج صبح گیارہ بجے سنایا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/election-par-az-khud-notice-hakumat-ka-bench-main-2-judges/
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ججز کے نئے روسٹر کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال بدھ کو از خود نوٹس سمیت کسی کیس کی سماعت نہیں کریں گے، بینچ کے دیگر ججز الیکشن ازخود نوٹس کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کریں گے۔