ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن کے حوصلے پست ہونے تک ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای نے زور دیا کہ ایک قوم کی حقیقی طاقت میزائل اور طیاروں جیسے عسکری وسائل سے زیادہ اس کے ارادے، عزم اور استقامت میں مضمر ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام اپنی مضبوط ارادے کی بدولت کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
سپریم لیڈر نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ عظیم الشان ریلیوں میں شرکت کر کے دشمن کو مایوس کریں اور اس بات کا ثبوت دیں کہ ایرانی قوم اپنے نظریات اور وطن کے تحفظ کے لیے متحد اور پُرعزم ہے۔









