سپریم لیڈر کا پیغام: ایرانی عوام کا اتحاد دشمن کے منصوبے ناکام بنا رہا ہے

[post-views]
[post-views]

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک تحریری پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کا غیر معمولی اتحاد دشمن کی صفوں میں خلیج پیدا کر چکا ہے۔

خامنہ ای نے بیان میں کہا کہ دشمن، خاص طور پر امریکا اور اسرائیل نے ایران کی طاقت کا غلط اندازہ لگایا تھا اور توقع کی تھی کہ چند دنوں کی فوجی کارروائیوں کے بعد ایرانی عوام حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، لیکن یہ سب اندازے یکسر غلط ثابت ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے یہ خیال کیا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت اور اہم فوجی شخصیات کے قتل سے ایرانی عوام میں خوف پیدا ہوگا اور اس طرح ایران پر قبضہ یا اسے ٹکڑے کرنے کا منصوبہ کامیاب ہو جائے گا، مگر ایرانی عوام نے مذہبی، نظریاتی، ثقافتی اور سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غیر معمولی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ دشمن کی صفوں میں واضح انتشار اور دراڑیں پیدا ہو گئیں۔

سپریم لیڈر نے اسے اللہ کی عنایت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے گزشتہ ایک سال میں تین اہم فوجی اور حفاظتی محاذوں پر تجربہ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے افغانستان اور پاکستان میں مصالحت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے برادر پڑوسی ممالک کے ساتھ مضبوط اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے اور مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون قائم ہونا ضروری ہے۔

خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایران نے عالمی استعمار کے خلاف اپنی غیر متزلزل ہمت اور طاقت کا مظاہرہ کیا، اور دشمن نے یہ سمجھ لیا کہ ایران کی طاقت صرف میزائل یا ڈرونز تک محدود نہیں بلکہ اس کی فرنٹ لائن اس دشمن کے محدود تصورات سے کہیں زیادہ وسیع اور مضبوط ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos