Premium Content

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی ناقابل قبول ہے: وزیراعظم

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سویڈن میں دائیں بازو کے انتہاپسند کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pakistan-ki-sweden-main-qurane-e-pak-ki-by-hurmati/

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار کے لبادے کو دنیا بھر میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا سویڈن میں دائیں بازو کے انتہا پسند کی جانب سے کیا گیا شرمناک فعل ناقابل قبول ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos