پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مالی بحران کا خدشہ

[post-views]
[post-views]

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان دنیا کے کرکٹ حلقوں میں ہلچل پیدا کر گیا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اس میچ سے جڑی مالی اہمیت ہے۔

ماڈرن کرکٹ میں کچھ میچز پورے ٹورنامنٹ سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ صرف ایک میچ نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم اور تجارتی اعتبار سے قیمتی میچ سمجھا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اس میچ کی مالی مالیت تقریباً 50 کروڑ ڈالر (تقریباً 140 ارب پاکستانی روپے) ہے، جس میں براڈکاسٹ حقوق، اسپانسرشپ، ٹکٹنگ، قانونی سٹے بازی اور دیگر کمرشل سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہ میچ پورے ٹورنامنٹ میں جان ڈالنے اور براڈکاسٹرز کے لیے زبردست آمدنی کا ذریعہ ہوتا ہے۔

اس میچ کے دوران 10 سیکنڈ کے اشتہارات کی قیمت 25 لاکھ سے 40 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 76 لاکھ سے 1.22 کروڑ پاکستانی روپے) تک پہنچ جاتی ہے، جو دیگر میچز کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ میچ نہ ہونے سے نہ صرف براڈکاسٹرز کو نقصان ہوگا بلکہ آئی سی سی کے مالی منصوبے اور دیگر بورڈز کی ادائیگیاں بھی متاثر ہوں گی۔

اندازاً صرف اشتہارات سے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران 3 ارب بھارتی روپے (9.2 ارب پاکستانی روپے) کمائے جاتے ہیں۔ نقصان کی صورت میں براڈکاسٹر اپنا خسارہ آئی سی سی سے پورا کرتا ہے، جس کے اثرات پورے ٹورنامنٹ کے مالی سانچے پر پڑتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos