تحریک انصاف کے سربراہ سمیت دیگر اہم شخصیات کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور کے حلقہ این اے 122 اور میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نصیر کی جانب سے اعتراضات اٹھائے جانے کے بعد کیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے تجویز کنندہ اور حمایتی کا تعلق این اے 122 سے نہیں ہے۔

مزید برآں توشہ خانہ کیس میں بانی کی نااہلی پر اعتراضات کیے گئے جس کے باعث این اے 122 میں 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات بھی مسترد کر دیے گئے۔

این اے 214 میں شاہ محمود قریشی اور ان کے بیٹے زین الدین قریشی سمیت تین سابق ارکان اسمبلی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما سردار حسنین بہادر خان دریشک کے پی پی 294 سے کاغذات نامزدگی مسترد ۔

این اے 23 سے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان، این اے 50 اٹک سے پی ٹی آئی کے زلفی بخاری اور این اے 15 مانسہرہ سے اعظم سواتی کے کاغذات بھی مسترد کر دیے گئے۔

ادھر این اے 129 لاہور سے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا گیا۔ رانا عرفان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔

اس سے قبل پی پی 171 پنجاب سے حماد اظہر کے کاغذات پر بھی اعتراضات کیے گئے تھے۔ مزید برآں، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار اور عمر ڈار کی اہلیہ عروبہ ڈار کے این اے 71 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos