ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کے کیس میں آئینی طور پر ایک سے زیادہ ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی۔
اُنہوں نے کہاکہ جب ہم ایف آئی آر درج کروانے کی بات کرتے ہیں تو ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ایک سے زائد ایف آئی آر نہیں کاٹی جاسکتی۔ اعظم سواتی صاحب پنڈی میں کوئی بات کرتے ہیں تو سندھ میں ایف آئی آرز کی بھرمار لگ جاتی ہے۔