حملوں کے تانے بانے بھارت سے جا ملتے ہیں، جواب فیصلہ کن ہوگا: محسن نقوی

[post-views]
[post-views]

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ حملوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور پاکستان اس بار بھی دشمن کو شکست دے گا، جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی، مگر وہ ناکام ہوں گی۔

سی ایم ایچ کوئٹہ میں وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز نے زخمیوں کی عیادت کی اور اس کے بعد عوام سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں آپریشن مکمل ہو چکا ہے اور تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاک فوج، فرنٹیئر کور اور دیگر حفاظتی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر ردعمل دیا، اور کوئی دہشت گرد بچ کر نہیں جا سکا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور حملوں میں ملوث کسی دہشت گرد کو چھوڑا نہیں جائے گا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ بلوچستان میں حفاظتی ادارے مکمل تیار ہیں اور کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان میں 12 مختلف مقامات پر حملے کیے، جنہیں حفاظتی اداروں نے ناکام بنا دیا۔ مجموعی طور پر 108 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ پولیس اور دیگر حفاظتی اہلکاروں کے 10 جوان شہید ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعاقب اور مزید کارروائیاں جاری ہیں، اور گزشتہ دو دن میں پنجگور اور شعبان میں 41 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 58 دہشت گرد مزید ہلاک ہوئے، جس سے دشمن کی منصوبہ بندی مکمل طور پر ناکام ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos