تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا ٹرمپ کی موجودگی میں توسیعی جنگ بندی معاہدہ

[post-views]
[post-views]

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں توسیعی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے، جس سے خطے میں امن کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ آسیان سربراہی اجلاس کے دوران طے پایا، جہاں امریکی صدر ٹرمپ نے تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور ملائشیا کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر امن و تعاون کے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنما بہادر اور دوراندیش ہیں جنہوں نے فوجی تنازع ختم کر کے خطے میں استحکام کی بنیاد رکھی۔

رپورٹس کے مطابق، امریکہ اور کمبوڈیا کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ سے متعلق ایک علیحدہ معاہدہ بھی طے پایا ہے، جس کا مقصد اقتصادی روابط کو مضبوط بنانا اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

امریکی صدر نے تھائی لینڈ کے ساتھ اہم معدنیات کے حصول اور توانائی تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے، جو دونوں ممالک کے صنعتی اور اقتصادی تعلقات میں نئی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، امریکا جلد ہی ملائشیا کے ساتھ بھی اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرے گا، جو خطے میں امریکی معاشی و تزویراتی موجودگی کو مزید مستحکم بنائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos