کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحد پر جھڑپیں، فضائی حملے دوبارہ شروع

[post-views]
[post-views]

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق دونوں حکومتیں ایک دوسرے پر جھڑپوں کی ابتدا کا الزام لگا رہی ہیں۔

تھائی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا نے نئے علاقوں میں فوجی کارروائیاں بڑھا دی ہیں اور کمبوڈین افواج نے ہتھیاروں اور اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کیا ہے۔ ان جھڑپوں میں ایک تھائی فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔ تھائی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کمبوڈین حملوں کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کمبوڈیا کی وزارت دفاع کا موقف ہے کہ حملے تھائی فوج کی طرف سے کیے گئے، جبکہ کمبوڈیا نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔

یاد رہے کہ اس سال جولائی میں بھی دونوں ممالک کی سرحد پر جھڑپوں کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اکتوبر میں ملائیشیا میں آسیان سمٹ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں دونوں ممالک نے سیز فائر معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

تاہم صرف دو ہفتے بعد تھائی لینڈ نے الزام لگایا کہ کمبوڈیا نے اس کے دو فوجیوں کو زخمی کیا، جس کے بعد تھائی حکومت نے معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ کمبوڈیا نے اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos