توشہ خان کیس میں سزا کے خلاف عمران خان کی اپیل کل سماعت کے لیے مقرر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل اور جیل میں اے کلاس سہولیات دینے  کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

درخواست میں اٹک جیل میں گرفتاری کو غیرقانونی اور اے کلاس جیل کی سہولیات کے لیے استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ فیصلہ غیرقانونی ہے۔ مزیداستدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی سزا کو معطل کیا جائے اور اُنہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Don’t forget to Subscribe our Channel & Press Bell Icon.

اس سے قبل عمران خان کی اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا تھا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض میں کہا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں اپیل کے ساتھ سزا معطلی دائر کرنے کا تصور نہیں ہے۔

بعدازاں رجسٹرار آفس نے اعتراض ختم کردیا اور عمران خان کی اپیل کو 273 نمبر الاٹ کر دیا گیا۔

عمران خان کی اپیل پر کل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 5 اگست کو اسلام آباد سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کو سرکاری تحائف کی تفصیلات چھپانے کے جرم میں تین سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے  اور پانچ سال نااہلی کی سزا سنائی تھی۔  سزا کے فوراً بعد پولیس نے عمران خان کو اُن کی زمان پارک لاہور میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos