Premium Content

ٹریفک کا شور ہائی بلڈ پریشر کا باعث

Print Friendly, PDF & Email

خبردار، اگر آپ مصروف روڈ اور ٹریفک کے شور والے علاقے کے قریب رہتے ہیں تو کچھ عرصے بعد یہ شور آپ کا بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے۔

جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی (جے اے سی سی) کے مطابق ٹریفک کے شور اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل کئی مطالعے و مشاہدے اس جانب اشارہ کرچکے ہیں۔ تاہم اس کی وجہ مزید جاننا ضروری ہے کہ آیا اس کی وجہ شور ہے یا گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

پیکنگ یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات اور عوامی صحت سے وابستہ ڈاکٹر جِنگ ہوانگ اور ان کے ساتھیوں کا دعویٰ ہے کہ انجنوں کی گڑگڑاہٹ، ہارن کا شور اور ٹریفک کی روانی آپ کا فشارِ خون بڑھاسکتی ہے۔ اس ضمن میں 40 سے 69 برس کے 240,000 ایسےافراد کا کئی برس تک مشاہدہ کیا گیا جنہیں ابتدا میں بلڈ پریشر لاحق نہ تھا۔ اپنی تحقیق میں انہوں نے یورپی ماڈل کو استعمال کیا جسے ’کامن نوائز اسیس منٹ میتھڈ‘ کہا جاتا ہے۔

مسلسل 8 برس تک فالواپ کے بعد دیکھا کہ جو لوگ روڈ کے جتنا قریب رہتے تھے ان میں اسی تناسب سے بلڈ پریشر کا مرض پیدا ہوگیا۔ لیکن یہ بھی دیکھا گیا کہ ٹریفک کی آلودہ فضا نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم اس پوری تحقیق میں ٹریفک کے سمع خراش شور کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

رپورٹ میں زور دیا ہے کہ عوام کو ٹریفک کے ہولناک منفی اثرات سے بچانے کے لیےقانون سازی اور مناسب اقدامات کئےجائیں۔ ان میں ڈرائیوروں کو شعور دیا جائے، شہری منصوبہ بندی اور سڑکوں کی بہتری پر بھی زور دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos