امریکی صدر کا بیان، نیٹو کو کمزور اور غیر مؤثر اتحاد قرار دے دیا

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی شمولیت کے بغیر یہ اتحاد محض نام کا رہ جاتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے معاملے میں عملی کردار ادا کرنے سے گریزاں ہیں، اور امریکا ان کے اس رویے کو نظرانداز نہیں کرے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب خطرات میں کمی آتی ہے اور صورتحال قابو میں ہوتی ہے تو یہی ممالک تیل کی بڑھتی قیمتوں پر شکایات شروع کر دیتے ہیں، حالانکہ اس مسئلے کے حل میں بھی وہ سنجیدہ نظر نہیں آتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں نیٹو ممالک تعاون نہیں کر رہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ کام نیٹو کے لیے مشکل نہیں اور اس میں خطرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔

امریکی صدر نے آخر میں کہا کہ نیٹو کا رویہ کمزوری کو ظاہر کرتا ہے اور امریکا اس طرزِ عمل کو یاد رکھے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos