نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور چینی صدرشی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور چینی صدرشی جن پنگ کا بڑے مسائل کیلئے اسٹریٹ جک کمیونی کیشن قائم کرنے پراتفاق، دونوں صدورکے درمیان یوکرین بحران، فلسطین اسرائیل تنازع پرتبادلہ خیال ہوا۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کوپرامن بنائیں گے، توقع ہے ہم مل کربہت سارے مسائل حل کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدرکیساتھ ٹیلی فون کال پراچھی گفتگوہوئی،امریکا اورچین مستقبل میں مختلف مسائل کوحل کرنے کے لیے کام کرینگے، چینی صدراورمیں دنیا کو پرامن اورمحفوظ بنانے کیلئے کام کریں گے۔
صدرشی جن پنگ نے کہا کہ امید ہے ٹرمپ دورمیں چین امریکہ تعلقات کا اچھا آغاز ہوگا، دونوں ملک شراکت داراوردوست بن کرایک دوسرے کی کامیابی میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باہمی مفادات کااحترام کرتے ہوئے مسائل کے حل کا راستہ تلاش کیا جائے، تائیوان کا سوال چین کی خود مختاری اورعلاقائی وحدت کے لیے اہم ہے، امید ہے امریکہ اس معاملے پر انتہائی احتیاط سے کام لے گا۔