ٹرمپ: ایران مذاکرات کر رہا ہے، امریکا مزید فوجی کارروائی سے گریز کرے گا

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران فی الوقت مذاکرات کی راہ پر ہے اور وہ اس بات کے خواہاں نہیں کہ امریکا پر اس کے خلاف کوئی فوجی کارروائی کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں منعقدہ نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ تقریب امریکا کی قدیم اور قابلِ فخر روایت ہے اور دوبارہ شرکت کرکے انہیں خوشی ہوئی۔

ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ ایران مذاکرات کی میز پر موجود ہے اور فی الحال کشیدگی کم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جس کے مثبت نتیجے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا ایران کے خلاف آپریشن “ایران کے خلاف رات کے وقت کیا جانے والا اچانک اور طاقتور فوجی آپریشن” بھی انجام دے چکا ہے اور اب مزید سخت فوجی آپشنز پر غور جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos