امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز ایران میں اہم پاور پلانٹ اور برج دونوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے بتایا کہ ایرانی پہاڑوں میں ایک شدید زخمی ایف-15 طیارے کے افسر کو کامیابی کے ساتھ بچا لیا گیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق یہ افسر ایک نہایت معزز کرنل ہیں اور ایرانی فوج انہیں تلاش کر رہی تھی، جو بہت قریب پہنچ چکی تھی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس قسم کے مشن میں نہ صرف افراد بلکہ ساز و سامان بھی شدید خطرے میں ہوتے ہیں، اور اس طرح کے آپریشن شاذ و نادر ہی کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں دوسرا آپریشن بھی کیا گیا جس میں امریکی پائلٹ کو دن کی روشنی میں محفوظ نکالا گیا، اور امریکی طیارے ایران کے اوپر سات گھنٹے تک موجود رہے، جو غیر معمولی بات ہے۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ منگل کا دن ایران کے لیے “پاور پلانٹ ڈے” اور “برج ڈے” ہوگا، دونوں مقامات ایک ساتھ نشانے میں آئیں گے، اور انہوں نے ایران سے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولا جائے ورنہ سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے۔






