ٹرمپ کی متعدد فوجی سربراہان اور افسران کو برطرف کرنے کی تیاری

[post-views]
[post-views]

واشنگٹن نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری انتظامی ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پین ٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانے کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ  جن افسران کو برطرف کیا جا سکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹاف بھی شامل ہوسکتے ہیں  جن میں چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعے کا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہے جنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والے مارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہرافسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos