ٹرمپ: ایران تنازع ختم کے قریب، امریکا نے اپنا ہدف حاصل کر لیا

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع اب ختم ہونے کے قریب ہے اور امریکا اپنا مقصد حاصل کر کے پیچھے ہٹ جائے گا، چاہے ایران مذاکرات کرے یا نہ کرے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کو اتنا نقصان پہنچ چکا ہے کہ وہ کئی سال پیچھے چلا گیا ہے۔ امریکا کا مقصد حکومت بدلنا نہیں بلکہ جوہری خطرے کا خاتمہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں جنگ ختم ہو سکتی ہے اور اگر معاہدہ بھی نہ ہوا تو امریکا کو اس کی ضرورت نہیں۔

صدر نے داخلی مسائل پر بھی بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹس پر تنقید کی، واشنگٹن میں جرائم کی شرح میں کمی کی، میل کے ذریعے ووٹنگ کو محفوظ بنانے اور وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان کیا۔

ایران کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو وہ استعمال کر چکا ہوتا، اسی لیے امریکا نے بروقت کارروائی کی اور آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جا رہا ہے تاکہ دنیا میں تیل کی ترسیل بلا رکاوٹ ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos