ٹرمپ نے دوبارہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنی تجارتی حکمت عملی کے ذریعے دنیا میں آٹھ جنگیں روکیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ تنازع بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران سات طیارے گرائے گئے، اور انہوں نے دونوں ممالک کو خبردار کیا کہ اگر جنگ شروع ہوئی تو تجارتی تعلقات متاثر ہوں گے۔ صرف 24 گھنٹے بعد انہوں نے بتایا کہ فریقین جنگ بندی کے لیے تیار ہو گئے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں چین کے صدر کے ساتھ اہم معاملات پر بات چیت کریں گے اور اس مذاکرات کو کامیاب بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کئی مواقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان جلد کسی ملاقات کا منصوبہ موجود نہیں، اور روس و امریکہ کے وزرائے خارجہ کی ذاتی ملاقات بھی فی الحال متوقع نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos