ٹرمپ اور پیوٹن کی ہنگری ملاقات منسوخ، امریکہ روس تعلقات میں نیا تناؤ

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہنگری میں طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، امریکا اور روس کے مذاکرات کاروں کے درمیان ایک فون کال کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا، اور دونوں رہنماؤں کی ملاقات منسوخ کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات گزشتہ ہفتے طے پائی تھی اور اس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازعات اور یوکرین کی صورتِ حال پر بات چیت متوقع تھی، تاہم مذاکرات کاروں کے درمیان اختلافات کے باعث ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں چینی صدر کے ساتھ اہم تجارتی امور پر بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم اس مذاکرات میں بہترین نتائج حاصل کریں گے”۔

اسی دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک غزہ میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور پیوٹن ملاقات کی منسوخی سے امریکا اور روس کے تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہو سکتا ہے اور عالمی سفارتی منظرنامے پر اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos