ٹرمپ کا دعویٰ: سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوگا

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی سفارتی صورتحال اور اپنی آئندہ ملاقاتوں کے حوالے سے سوالات کے جواب دیے۔

ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ اگلے ہفتے سعودی ولی عہد سے ملاقات کرنے والے ہیں، اس ملاقات کا مقصد کیا ہوگا؟ اس پر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ملاقات عام نوعیت کی نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہے اور اس میں کئی اہم امور زیرِ غور آئیں گے۔ صحافی نے مزید سوال کیا کہ کیا ابراہیمی معاہدے اس گفتگو کا حصہ ہوں گے؟ ٹرمپ نے جواب دیا کہ ابراہیمی معاہدے بھی بات چیت میں شامل ہوں گے اور یہ ایک اہم موضوع ہے۔

صحافیوں نے ٹرمپ سے یہ سوال بھی کیا کہ کیا آپ نے سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ ٹرمپ نے جواب دیا کہ سعودی عرب بہت سے طیارے خریدنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کے بہترین جنگی جہاز اور میزائل سسٹمز تیار کرتا ہے، اور آپ نے دیکھا کہ ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کو کس طرح ختم کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب بڑی تعداد میں لڑاکا طیارے خریدنے کی خواہش رکھتا ہے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos