روسی تیل کی خریداری پر بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی،ٹرمپ کی بھارت کو ایک بار پھر وارننگ

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھی تو اسے بھاری ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا، تاہم اگر نئی دہلی نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی تو واشنگٹن اسے معاشی دباؤ میں لانے سے گریز نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اُن کے بقول، “ہم چین پر عائد ٹیرف میں نرمی کر سکتے ہیں، مگر یہ تب ہی ممکن ہے جب بیجنگ ہمارے ساتھ تعاون کرے۔ ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ چین نایاب معدنیات کے معاملے میں چالیں چلے۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ کولمبیا کے ساتھ تجارتی ٹیرف سے متعلق نیا اعلان پیر کے روز متوقع ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ مودی نے روس سے تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم امریکی حکومت بھارت کی توانائی پالیسی پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos