Premium Content

ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کی تردید: افغان طالبان کا دعویٰ

Print Friendly, PDF & Email

افغان طالبان کی فوج کے سربراہ قاری فصیح الدین فطرت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پاکستان کے اندر حملوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کرتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے چیف آف اسٹاف نے میڈیا سے گفتگو میں افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

طالبان کے چیف آف اسٹاف محمد فصیح الدین فطرت نے ایک سوال کے جواب میں اس تاثر کی بھی تردید کی کہ پاکستان میں حملے افغانستان سے ہوتے ہیں اور حملہ آور کارروائی کے بعد واپس محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جاتے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

افغان چیف آف اسٹاف محمد فصیح الدین نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے لیے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں۔

محمد فصیح الدین فطرت نے کہا کہ بارہا مطالبات کے باجود پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان کی افغانستان میں موجودگی کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔ افغانستان سے پاکستان میں حملے ہونے کے الزامات میں صداقت نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos