توہین الیکشن کمیشن کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

[post-views]
[post-views]

توہین الیکشن کمیشن کیس اور چیف الیکشن کمشنرمقدمات میں الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کی حاضری سے معافی کی درخواستوں پر  آج فیصلہ سنائے گا۔

تینوں رہنماؤں نے حاضری سے معافی کی درخواستیں دائر کی تھیں، چار رکنی کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-k-khilaf-tuheen-election-commission-k-karwai/

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے  الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی تھی، عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے با اختیار  بناتا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرےکیونکہ کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos