ترک صدر 12فروری کو پاکستان کا دورہ کرینگے

[post-views]
[post-views]

ترک صدر طیب اردوان کا 12 فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ 13 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان ترکیہ ہائی لیول اسٹریٹ جک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس میں شریک ہونگے۔

دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے سمیت اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پاکستان اورترکیہ کی قومی غذائی تحفظ اور زراعت کی وزارتوں کے سینئر حکام نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے لیے ایک ایکشن پلان وضع کرنے کے لئے میٹنگ کی۔

پاکستان نے ترکیہ کوملک میں 22 کروڑجانوروں کو اجاگر کرتے ہوئے مویشیوں کی ویکسی نیشن میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے ترکیہ نے زرعی پیداواربڑھانے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos