ترک اور ایرانی صدور کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

[post-views]
[post-views]

ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امریکی ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انقرہ کے صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ ایران امریکا کے درمیان مسائل کے حل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ اور علاقے میں ممکنہ خطرات پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں اور سفارتی روابط ناگزیر ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف مزید سخت فوجی آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جس سے خطے میں خطرات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسی دوران استنبول سے خبر دی گئی ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اعلیٰ سطح کی بات چیت کے لیے شہر میں موجود ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے ممکنہ راستے تلاش کیے جا سکیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر کہا کہ امریکا کے ساتھ سفارتی عمل کی کامیابی کا دارومدار خطے میں دھمکی آمیز اور جارحانہ کارروائیوں کے خاتمے پر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امن قائم کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی راستوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos