برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ گرین لینڈ کے معاملے میں وہ صدر ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
لندن میں پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گرین لینڈ کے حوالے سے ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کی دھمکی کے باوجود برطانیہ اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
اس بیان پر اپوزیشن لیڈر کیمی بیڈینوک نے بھی سر کیئر اسٹارمر کے موقف کی تائید کی۔
اسی موقع پر پارلیمنٹ میں چی گوس جزائر کی خود مختاری کے معاملے پر بھی بحث اور تلخی پیدا ہوئی۔
اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ برطانیہ اپنے زیرِ انتظام علاقے کو منتقل کر رہا ہے اور اس کے بدلے 35 بلین پاؤنڈ ادا کر رہا ہے، تو وزیر اعظم یہ رقم افواج کی بہتری کے لیے کیوں مختص نہیں کرتے، بجائے اس کے کہ ڈیل ختم کریں۔













