یوکرین میں جنگ بندی کیلئے ٹرمپ، پیوٹن ملاقات کی میزبانی پر سعودی عرب کی رضا مندی

سعودی عرب نے یوکرین میں جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدر پیوٹن ملاقات کی میزبانی پرآمادگی ظاہر کردی۔

ترجمان سعودی حکومت کے مطابق ہمارے لیے امریکی اورروسی صدورکی میزبانی باعث مسرت ہے، ڈونلڈٹرمپ اورولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بڑ ی پیشرفت ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ترجمان نے کہا کہ یوکرین اورروس کے درمیان امن کیلئے مصالحتی کوششیں جاری رکھیں گے، سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی قیادت میں یوکرین میں امن بحال ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دن امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدرولادیمیر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت دی، مستقبل میں ملاقات پراتفاق بھی ہوا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos