امریکا یوکرین کو طویل المدتی حفاظتی ضمانتیں فراہم کرے: یوکرینی صدر

[post-views]
[post-views]

یوکرین کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین امریکا سے 30 سے 50 سال تک کے لیے طویل المدتی حفاظتی ضمانتیں چاہتا ہے۔

یوکرین کے صدر نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت ہو چکی ہے اور ٹرمپ نے اس تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یورپی خبر رساں ادارے یورپین پراودا کے مطابق یوکرین کے صدر نے یورپ واپسی کے دوران ایک آن لائن پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان ہونے والی گفتگو میں یہ واضح ہوا ہے کہ امریکا یوکرین کو مضبوط اور دیرپا حفاظتی ضمانتیں فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

یوکرین کے صدر کے مطابق موجودہ معاہدوں میں 15 سال کی حفاظتی ضمانتیں شامل ہیں، جنہیں بڑھانے کی گنجائش موجود ہے، تاہم یوکرین چاہتا ہے کہ یہ مدت 30، 40 یا حتیٰ کہ 50 سال تک طویل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین ابھی بھی جنگ کی حالت میں ہے اور یہ تنازع تقریباً 15 سال سے مختلف شکلوں میں جاری ہے، اسی لیے طویل المدتی حفاظتی ضمانتیں انتہائی ضروری ہیں۔

یوکرین کے صدر نے بتایا کہ انہوں نے یہ بات براہِ راست صدر ٹرمپ کے سامنے رکھی، جس پر امریکی صدر نے کہا کہ وہ اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ فیصلہ منظور ہوا تو یہ امریکا کی جانب سے ایک تاریخی اقدام ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos