گرین لینڈ میں امریکی دفاع مضبوط کرنے کے لیے طیارے تعینات

[post-views]
[post-views]

امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے، نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (نوراڈ) نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ امریکی جنگی طیارے جلد گرین لینڈ میں موجود امریکی فوجی اڈے پر پہنچ جائیں گے۔ نوراڈ کے مطابق گرین لینڈ کی حکومت کو بھی اس منصوبے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نوراڈ نے بتایا کہ نئی طیاروں کی تعیناتی میں ڈنمارک حکومت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے اور امریکی فورسز کو ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں۔ واضح رہے کہ گرین لینڈ دراصل ڈنمارک کا خودمختار علاقہ ہے اور 1951 میں امریکا اور ڈنمارک کے درمیان گرین لینڈ کے دفاع کے لیے معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت امریکا نے گرین لینڈ کو ممکنہ جارحیت سے محفوظ رکھنے کا عہد کیا۔

بعد ازاں 1958 میں امریکا اور کینیڈا نے سرد جنگ کے آغاز پر دفاعی معاہدہ نوراڈ پر دستخط کیے، جس کا بنیادی مقصد بیلسٹک میزائلوں کی بروقت لانچنگ کی اطلاع فراہم کرنا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos