امریکہ ایران پر نئی جوہری پابندیوں پر غور کر رہا ہے، ایران کا سخت ردعمل

[post-views]
[post-views]

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جوہری معاہدے کے لیے چار سخت شرائط عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام، میزائل صلاحیت اور خطے میں اثر و رسوخ کو محدود کرنا بتایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مجوزہ شرائط میں شامل ہیں: ایران سے افزودہ جوہری ایندھن کی مکمل منتقلی، ملک میں جوہری ایندھن کی افزودگی پر پابندی، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام میں محدودیاں اور ایران کی حمایت یافتہ پراکسی گروہوں سے تعلقات ختم کرنا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران پر نیول بلاکیڈ لگانے کے امکانات پر بھی غور کر رہی ہے، تاکہ ملک کی تیل برآمدات کو روک کر اسے دباؤ میں لایا جا سکے۔

دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی کو مکمل جنگ سمجھا جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا سخت اور بھرپور جواب دے گا، اور خطے میں اپنے مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos