ایران امریکا مذاکرات: امریکہ کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے لیے روانہ

[post-views]
[post-views]

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق وہ اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایران-امریکا مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔

روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق مذاکرات میں شریک ہو رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ بات چیت مثبت پیش رفت کا باعث بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران مخلصانہ اور سنجیدہ رویہ اختیار کرتا ہے تو امریکا بھی تعاون کے لیے تیار ہے، تاہم کسی قسم کی چالاکی یا غیر سنجیدگی کی صورت میں امریکی وفد سخت مؤقف اپنائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے۔ امریکی وفد میں جے ڈی وینس کے ساتھ خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos