امریکا کو پاکستان پر اعتماد کرنا ہوگا، فارن افیئرز

[post-views]
[post-views]

امریکی جریدے فارن افیئرز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کی بھارت پر حد سے زیادہ انحصار کرنے والی پالیسی ناکام ثابت ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت امریکا کا کبھی بھی پُر اعتماد اور مکمل طور پر قابلِ بھروسا شراکت دار نہیں رہا، اس کے برعکس پاکستان نے مختلف مواقع پر زیادہ اعتبار اور عملی شراکت داری دکھائی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا تھا۔ اسی طرح امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور توانائی کے معاہدے دونوں ملکوں کے لیے یکساں فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

فارن افیئرز نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ریکو ڈیک سمیت پاکستان کے قدرتی وسائل میں امریکی سرمایہ کاری خطے کے استحکام کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ لیکن اگر امریکا صرف بھارت پر توجہ مرکوز رکھے گا تو اس سے خطے میں اختلافات بڑھنے اور تصادم کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنی قومی سلامتی پالیسی میں امریکا اور چین دونوں کے ساتھ متوازن تعلقات پر زور دیا ہے۔ ماضی میں بھی پاکستان نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان رابطے قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

فارن افیئرز کے مطابق بھارت پر یکطرفہ جھکاؤ امریکا کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے پاکستان دور ہوتا جائے گا اور خطے میں امریکی اثر و رسوخ مزید کمزور ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos