امریکی صدر کا اعلان، ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور اسرائیل سے رابطہ ہو چکا ہے۔ ایران نے خود مذاکرات کی پیشکش کی تھی اور اپنے جہازوں پر موجود تیل کی فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان تفصیلی مذاکرات ہوئے، اور معاہدہ آئندہ پانچ دن یا اس سے پہلے ممکن ہے۔ امریکا اور ایران کئی نکات پر متفق ہیں، جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بی-52 بمبار سے حملہ نہ کیا جاتا تو ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا لیتا۔ معاہدے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی، لیکن یہ خطے اور ایران کے لیے مثبت آغاز ہوگا۔

ادھر لبنان میں حزب اللّٰہ کے اسرائیل پر راکٹ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حکمت عملی پر بات نہیں کرتے اور مجتبی خامنہ ای کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos