امریکی صدر کی بھارت کو نئے اور سخت ٹیرف کی دھمکی

[post-views]
[post-views]

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں زرعی امور پر منعقدہ تقریب کے دوران امریکی کسانوں کے لیے اربوں ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے بھارت سے درآمد ہونے والے چاول پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی بھی دی۔ انہوں نے ایشیائی ممالک اور خاص طور پر بھارت سے سستے داموں چاول کی بڑھتی ہوئی درآمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکی کسانوں کے مفادات خطرے میں ہیں۔

صدر ٹرمپ نے بھارت سے آنے والے سستے چاول کو کم قیمت فروخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی مارکیٹ میں ان کی بے لگام فروخت کو روکا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکی کسان ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور انہیں محفوظ بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ بھارت سے سستے چاول کی بھرمار ہو اور مقامی کسان مالی نقصان میں رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر کینیڈا سے آنے والی کھاد پر بھی ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر نے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے سوال کیا کہ بھارت کو امریکی مارکیٹ میں چاول ڈمپ کرنے کی اجازت کیوں دی گئی ہے اور آیا ان پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوتا۔ وزیر خزانہ کے مطابق بھارتی چاولوں پر ٹیکس عائد ہے، مگر یہ بہت معمولی ہے، اور اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ امریکی کسان گزشتہ عرصے سے شکایت کر رہے ہیں کہ سستے بین الاقوامی درآمدی چاول نے ان کی پیداوار اور قیمتوں پر منفی اثر ڈالا ہے، خاص طور پر ان ممالک سے جو چاول کم قیمت پر امریکی مارکیٹ میں بھیج رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos