امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی کارروائی یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بحیثیت کمانڈر اِن چیف، اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ صرف وہ خود کرتے ہیں، اور انہیں روکنے والا واحد عنصر ان کی اپنی اخلاقیات اور ذاتی سوچ ہے۔
نیویارک ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے وینزویلا کے سیاسی اور اقتصادی معاملات پر اثر انداز ہونے اور وہاں کے تیل کے وسائل پر کنٹرول حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اس کے جواب میں خبردار کیا کہ کچھ عناصر عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسی دوران امریکی سینیٹ نے وینزویلا کے خلاف مزید جارحانہ اقدامات کو روکنے کے لیے ایک قرارداد بحث کے لیے منظور کر لی، جس میں ری پبلکن پارٹی کے پانچ ارکان نے بھی حمایت کی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ وینزویلا میں کسی بھی کارروائی کا مقصد امریکی عوام کو فائدہ پہنچانا ہے، اور اس سے امریکا کو وینزویلا کے قدرتی وسائل تک رسائی اور دشمنوں پر فوقیت حاصل ہوگی۔











