امریکی صدر ٹرمپ جنوبی کوریا میں چینی صدر سے ملاقات کریں گے

[post-views]
[post-views]

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ صدر ٹرمپ اپنے دورۂ ایشیا کے دوران مختلف ممالک کا دورہ کریں گے اور ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ آج ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ آسیان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس کے بعد وہ جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے، جبکہ جاپان میں نو منتخب وزیرِاعظم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

کیرولین لیوٹ نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ جنوبی کوریا میں ایپک اجلاس کے بعد چینی صدر شی جن پنگ سے براہِ راست ملاقات کریں گے، جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور زیرِ غور آئیں گے۔

دوسری جانب چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔ وہ بھی ایپک اجلاس میں شرکت اور متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں جنوبی کوریا کے صدر اور امریکی صدر سے ملاقاتیں شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos