امریکی رپورٹ میں پاکستان کی بھارت پر فتح کا اعتراف، بھارتی پروپیگنڈا ناکام

[post-views]
[post-views]

بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے میڈیا کے ذریعے امریکی کانگریس کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی ناکام کوشش سامنے آ گئی ہے۔ بھارت نے خاص طور پر پاکستان کے چینی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا، تاہم اصل رپورٹ میں پاکستان کی کامیابی واضح طور پر درج ہے۔

عالمی جریدے ٹی آر ٹی کے مطابق امریکی کمیشن کی رپورٹ میں مئی میں پیش آنے والی جھڑپ کے دوران پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کا اعتراف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7 سے 10 مئی تک چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر نمایاں برتری حاصل کی اور چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارتی دفاعی سازوسامان کو مؤثر نشانہ بنایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شواہد، رپورٹس اور عالمی میڈیا کی تحریریں پاکستانی موقف کو درست ثابت کر رہی ہیں، اور پاکستان کی کارکردگی عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کئی مواقع پر پاکستان کی فتح اور بھارتی طیاروں کے تباہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

مزید برآں، امریکی کانگریس کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے چینی اسلحہ استعمال کر کے بھارتی فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی ہتھیاروں کی عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos