مادورو کی امریکی حراست پر چین کا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا شدید ردعمل

[post-views]
[post-views]

چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کرے۔ چینی وزارت خارجہ نے اس گرفتاری کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف مادورو اور ان کی اہلیہ کی ذاتی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام بھی متاثر ہو رہا ہے۔

وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ امریکہ کو فوری طور پر مادورو اور ان کی اہلیہ کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے انہیں آزاد کرنا چاہیے اور وینزویلا کے اندرونی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔ چینی بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام مسائل کو طاقت یا فوجی کارروائی کے بجائے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، تاکہ خطے میں امن قائم رہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے وینزویلا میں کارروائی کرتے ہوئے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا۔ چین نے اس اقدام کو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا بلکہ عالمی برادری کو بھی خبردار کیا کہ اس قسم کی کارروائیاں خطے میں کشیدگی بڑھا سکتی ہیں اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos