لندن: وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کوہائی کورٹ سے ضمانت ملنے پر بیل مارش جیل سے رہا کر دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو لندن ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے، جس کے بعد وہ برطانیہ سے روانہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق جولیان اسانج 1901 روز قید میں رہے۔
اسانج نے رہائی کے بدلے امریکی محکمہ انصاف سے اعتراف جرم پر آمادگی کا معاہدہ کرلیا ہے۔جولین اسانج نے 2010 میں امریکا کی خفیہ معلومات جاری کیں تھیں۔
جولیان اسانج کی رہائی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وکی لیکس کا کہنا تھا کہ اسانج کی رہائی پریس کی آزادی کیلئے کام کرنے والے لوگوں، مختلف ممالک کے سیاسی رہنماؤں سمیت قانون دانوں اور اقوام متحدہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
جولیان اسانج کو پہلی مرتبہ 2010 میں برطانیہ میں سوئیڈن کی درخواست پر یورپین اریسٹ وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، وہ ماریانہ آئی لینڈز کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے، وہ جاسوسی ایکٹ کے تحت عائد الزام کو تسلیم کریں گے۔
امریکی محکمہ انصاف سے معاہدے کی وجہ سے اسانج کو مزید سزا نہیں سنائی جائے گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.