Premium Content

وقت پر کھانا نہ کھانا معدے میں تیزابیت کا باعث؟

Print Friendly, PDF & Email

کیا آپ کو کھانے کے درمیان یا فوری بعد پیٹ میں تیزابیت کی شکایت ہوتی ہے؟ 

اس کی وجہ پیٹ میں اضافی تیزاب کا بننا ہے کیونکہ پیٹ میں اضافی تیزاب کی وجہ سے معدے اور خوراک کی نالی کو تکلیف پہنچتی ہے اور ساتھ ہی سینے میں جلن بھی ہوتی ہے جس کی وجہ پیٹ کا مسلسل تیزاب پیدا کرنا ہے۔

 تیزابیت کس وجہ سے ہوتی ہے؟

ماہرین کا بتانا ہےکہ وقت پر کھانا نہیں کھانا، تناؤ، سگریٹ نوشی، کی فین کا زیادہ استعمال، مرچ مصالحے والے اور تلے ہوئے کھانوں کی وجہ تیزابیت ہوتی ہے۔

تیزابیت سے کیسے بچا جائے؟

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ماہرین کا کہنا ہےکہ اگر آپ تیزابیت سے بچنا چاہتے ہیں تو وقت پر کھانے کی عادت کو اپنائیں اور دو سے تین گھنٹے سے زیادہ خالی پیٹ نہ رہیں۔

کھانا کھانے میں جلد بازی کرنے سے گریز کریں اور کھانے کو سکون سے کھائیں، اس کے علاوہ بدہضمی اور تیزابیت سے بچنے کیلئے کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں۔

تیز مرچ مصالحے والے کھانے اور  تلے ہوئے کھانے سمیت فاسٹ فوڈ کھانے سے پرہیز کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos