وزیراعظم شہباز شریف آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم شہباز شریف آج بروز جمعہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح شام 7 بجے کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دیں گے، چیمپئن ٹرافی کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی بھی آج ساڑھے سات بجے ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos