وزیراعظم کی عرب، اسلامی ممالک کے درمیان تاریخی اتفاق رائے پیدا کرنے میں سعودی شہزادے کے کردار کی تعریف

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان تاریخی اتفاق رائے پیدا کرنے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کردار کو سراہا ہے۔

یہ بات وزیراعظم نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

وزیراعظم نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے رواں ماہ کے اوائل میں او آئی سی کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر سعودی قیادت کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے غزہ میں تشدد کے خاتمے اور بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos