Premium Content

وزیراعظم کاکڑ نے کشمیر کے مستقبل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر زور دیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے مستقبل کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متفقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ وہ حریت رہنماؤں کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے جمعرات کو مظفرآباد میں ان سے ملاقات کی۔

حریت رہنماؤں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ اقدام کو برقرار رکھنے کے بھارتی سپریم کورٹ کی مذمت کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا آج کا خطاب کشمیریوں کے جذبات کی بھرپورترجمانی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سیاسی اور سفارتی سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور بیرون ملک پاکستانی مشن مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بہتر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں، میڈیا اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر واشنگٹن ڈی سی، لندن، برسلز اور دیگر اہم دارالحکومتوں میں حکمت عملی بنائی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی نام نہاد قانون سازی اور عدالتی فیصلوں کی آڑ میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos