واٹس ایپ کا نیا ایڈٹ فیچر متعارف

[post-views]

[post-views]

واٹس ایپ وہ پلیٹ فارم ہے جسے روزانہ اربوں افراد استعمال کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میٹا کی جانب سے اس میں مسلسل نئے فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

مثال کے طور حالیہ دنوں میں نامناسب پیغام کو رپورٹ کرنے یا نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو میوٹ کرنے جیسے فیچرز متعارف کرائے گئے۔

مگر اب اس ایپ میں پہلی بار بھیجے گئے پیغام کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب کے بیٹا ورژنز پر تمام صارفین کو دستیاب ہے، البتہ عام افراد کے لیے اسے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

مگر نئی اپ ڈیٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ ایڈٹ بٹن کا فیچر بہت جلد تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین پیغام بھیجنے کے بعد 15 منٹ کے اندر اسے ایڈٹ کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والا ہر فرد روزانہ کئی پیغامات بھیجتا ہے، مگر کئی بار جلد بازی میں پیغام بھیجنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے۔

ایسا ہونے پر پیغام کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے کیونکہ کوئی اور آپشن دستیاب نہیں ہوتا، مگر یہ نیا فیچر اس مسئلے کا حل ہے۔

جب کوئی پیغام ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

بیٹا صارفین اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

اگر آپ واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں، خاص طور پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر، تو اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔

اگر آپ آئی او ایس ڈیوائس پر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو پیغام بھیجنے کے بعد اسے سلیکٹ کریں، ایسا کرنے پر آپ کے سامنے پوپ اپ مینو میں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا۔

اسی طرح اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر پیغام کو سلیکٹ کرنے کے بعد اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینو پر کلک کریں گے تو وہاں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا۔

ایڈٹ آپشن پر کلک کرکے آپ اپنے پیغام کو بدل سکتے ہیں یا کوئی غلطی ہے تو اسے درست کر سکتے ہیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ فی الحال یہ فیچر بیٹا صارفین کو دستیاب ہے اور اسے صرف ٹیکسٹ پیغامات پر ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos