واٹس ایپ میں فون نمبر پرائیویسی فیچر متعارف 

[post-views]
[post-views]

واٹس ایپ میں ایک بہترین پرائیویسی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں صارفین اب کمیونٹیز میں اپنا فون نمبر تمام صارفین سے چھپا سکیں گے۔

ویسے تو واٹس ایپ کمیونٹیز میں فون نمبر ظاہر نہیں ہوتا مگر جب صارف پیغام پر ری ایکشنز ایموجیز استعمال کرتے ہیں تو پھر دیگر اراکین کے لیے فون نمبر دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔

اسی کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے فون نمبر پرائیویسی نامی فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر صارف کے فون نمبر کمیونٹی ایڈمسٹریٹرز اور ان کی لسٹ میں محفوظ افراد کے پاس ہی ظاہر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے کی جا رہی تھی مگر اب یہ بڑے پیمانے پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک گروپس کے برعکس واٹس ایپ کمیونٹیز اس پلیٹ فارم میں پبلک یا ڈسکور ایبل نہیں ہوتیں بلکہ صارفین کو جوائن کرنے کے لیے انوائیٹ کیا جاتا ہے۔

اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کسی بھی کمیونٹی گروپ میں اس خدشے کے بغیر شامل ہو سکیں گے کہ ان کا فون نمبر دیگر اراکین تک پہنچ جائے گا۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جولائی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں واٹس ایپ میں کئی پرائیویسی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں لاک چیٹ، نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو میوٹ کرنا اور پرائیویسی سیٹنگ ریویو قابل ذکر فیچرز ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos