اب واٹس ایپ میں نمبر محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں

[post-views]

[post-views]

واٹس ایپ نے اپنی پیغامات سروس میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین میٹا کی زیرملکیت پیغامات سروس میں فون نمبر محفوظ  کیے بغیر لوگوں سے بہت آسانی کے ساتھ چیٹ کرسکیں گے، یعنی کسی بھی فرد کا فون نمبر لسٹ میں محفوظ کیے بغیر چیٹ کرنا آسان ترین عمل ہو گا۔

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں یہ نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

دلچسپ امر ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اعلان نہیں کیا گیا مگر ویب تا انفو نے اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ آئی فون میں واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو چیٹ لسٹ میں اسٹارٹ نیو چیٹ کے بٹن پر کلک کریں، اب وہ فون نمبر درج کریں جو آپ کی لسٹ میں موجود نہیں ہے، اگر وہ فون نمبر واٹس ایپ پر موجود ہوا تو پھر آپ اسے ایڈ کیے بغیر بھی چیٹ کر سکیں گے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جولائی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

اینڈرائیڈ صارفین بھی اسی طریقہ کار سے لوگوں سے فون نمبر ایڈ کیے بغیر چیٹ کر سکتے ہیں لیکن اگر یہ فیچر نظر نہیں آ رہا ہے تو گوگل پلے اسٹور یا ایپل کے ایپ اسٹور پر واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos